6

قبضِ زماں / شمس الرحمٰن فاروقی

تبصرہ : ربیعہ اعجاز

شیخ ابنِ سکینہ نے فرمایا “اللہ تعالٰی قادر ہے کہ اپنے کسی بندے کے لئے زمانے کو پھیلا دے اور وقت کو دراز کر دے، جب کہ وہ دوسروں کے لئے بدستور کوتاہ رہے۔ اسی طرح اللہ تعالٰی کبھی قبضِ زماں فرماتا ہے کہ زمانۂ دراز کوتاہ معلوم ہوتا ہے”

محترم شمس الرحمٰن فاروقی صاحب کا یہ مختصر ناول “قبضِ زماں” اسی موضوع پر مبنی تجسس سے بھرپور ایسا ناول ہے جس کو پڑھنے والا انگشتِ بدنداں ایک ہی نشت میں پورا ناول پڑھے بغیر کتاب سے سر نہ اٹھا سکے۔ زمان و مکاں کی داستان اور قدرتِ الٰہی کا کرشمہ ، حیران کن منظر نگاری ،اور ادب و سخن کے تڑکے کے ساتھ اس قدر مضبوط اور خوبصورت زبان میں بیان کیا گیا ہے کہ قاری مبہوت ہی رہ جاۓ۔ بلا شبہ یہ چھوٹی سی کتاب ایک غیر معمولی قصہ گوئی کے ساتھ ساتھ بے پناہ علم و ادب کے خزانے سے مزین ہے اور لائقِ مطالعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں